ad 1

Breaking News

چہرے سے دانے اور داغ ختم کرنے کیلئے


    بیوٹیشن روحانہ اقبال بھابیز کے ٹوٹکے

    کراچی کی معروف بیوٹیشن روحانہ اقبال (بھابیز) کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ چہرے سے دانے اور داغ ختم کرنے کیلئے کریمیں استعمال کرتے ہیں اور وہ یہ بات بھول جاتے ہیں کہ ان مصنوعات میں کیمیکل پائے جاتے ہیں جو جلد کو نقصان پحنچاتے ہیں۔ اس لئے بہتر ہے قدرتی چیزوں سے فائدہ لیا جائے۔

شہد

    چہرے سے دانے ختم کرنے کیلئے ایک کھانے کا چمچ شہد اور ایک کھانے کا چمچ دہی کا پیسٹ بنا کے دانوں پر لگائیں اور ساری رات لگا رہنے دیں

کھیرے کا رس

    دانوں سے بچاؤ کیلئے ہفتہ میں دو دفعہ کھیرے کا رس دس سے بارہ منٹ کیلئے اپنے چہرے پر لگائیں اور پھر دھو لیں۔

ٹوتھ پیسٹ

    چہرے پر نکلنے والے دانے اور داغ نا صرف چہرے کو خراب کرتے ہیں بلکہ یہ کوفت اور ذہنی آزار کا باعث بھی بنتے ہیں۔ جب آپ کو اپنے چہرے پر کوئی دانہ نظر آئے تو اُس پر ٹوتھ پیسٹ لگا کر ساری رات کےلئے چھوڑ دیں اور صبح منہ دھو لیں۔ ٹوتھ پیسٹ دانوں کو کافی حد تک مندمل کرنے میں مدد دئے گی۔

ایلو ویرا جیل

    ہربل کوئین شہناز حسین کا کہنا ہے دانے کم کرنے کیلئے دن میں دو مرتبہ صبح اور رات کو ان پر ایلو ویرا جیل ایک ہفتہ تک لگائیں۔ ایلو ویرا جلد کیلئے بہت مفید ہے اور یہ دانوں کو ختم کرنے میں مدد دئے گا۔

بیسن

    اس کے علاوہ بیسن میں دودھ ملا کے اس پیسٹ کو چہرے پر فیس واش کے طور پر لگانے سے بھی دانوں سے بچا جا سکتا ہے۔

شہد اور دار چینی

    ایک کھانے کا چمچ شہد میں ایک چائے کا چمچ پسی دار چینی ملائیں اور اسے ساری رات چہرے پر لگا رہنے دیں اور صبح منہ دھو لیں۔

آلو

    دانے ختم ہونے کے بعد چہرے پر جو نشان چھوڑ جاتے ہیں وہ شحصیت کو بری طرح متاثر کرتے ہیں ان کو ختم کرنے کیلئے آلو کے تین باریک سلائس کاٹ لیں اور ان کا چہرے پر گولائی میں مساج کریں۔ روزانہ پندرہ منٹ کریں تاکہ آلو کا رس جلد کے اندر جذب ہو جائے یہ عمل تب تک کریں جب تک نشان ختم نہ ہو جائے


زیتون کا تیل


    زیتون کا تیل بھی جلد کیلئے بہترین ہے۔ دانوں کے نشانات مدھم کرنے کیلئے زیتون کے تیل سے مساج کریں۔

کھا نے کا سوڈا

    جلد کی صفا ئی کا خاص خیال رکھیں جلد سے مردہ خلیات ختم کرنے کیلئے کھا نے کا سوڈا استعمال کریں یہ انتہائی کم قیمت میں بہت سا فائدہ دیتا ہے۔ کھانے کا سوڈا پانی میں مکس کریں اور بیس سیکنڈ تک مساج کریں اور پانی سے دھو لیں ہفتہ میں ایک بار مساج کریں۔


برف

    برف چہرے کے دانوں کو کم کرنے میں جادوئی عمل کرتی ہے۔ برف کا ٹکڑا دانے کے اوپر کچھ دیر رکھیں یہ دانوں کی سرخی کم کر دئے گا۔
 
 سیب کا سرکہ

    سیب کا سرکہ داغ دھبے اور دانے ختم کرنے کا محرب نسخہ ہے۔ آدھا چائے کا چمچ سیب کا سرکہ کو ایک کپ پانی میں مکس کریں اور کاٹن بال اس محلول میں بھگو کر متاثرہ حصوں پر لگائیں اور ساری رات لگائے رکھیں اور صبح دھو لیں۔


انڈے کی سفیدی

    انڈے کی سفیدی کو اگر فیشل ماسک کے طور پر استعمال کیا جائے تو یہ داغ دھبے اور دانے ختم کرنے میں بے حد معاون ہے۔ کاٹن بال یا اُنگلیوں کی مدد سے انڈے کی سفیدی کو چہرے پر لگائیں اور دس منٹ بعد دھو لیں۔ انڈے کی سفیدی میں یہ خاصیت ہے کہ یہ جلد پر چکنائی کو کنٹرول کرتی ہے

لہسن

    لہسن ہمارے کھانوں کا لازمی جُز ہے۔ یہ داغ دھبے ختم کرنے میں بھی بہترین ہے۔  ایک لہسن کے ٹکڑے کے باریک سلائس کرکے متاثرہ حصوں پر مساج کریں۔ اس بات کا خیال رہے کہ لہسن کا رس اچھی طرح سے جلد پر لگے۔ پندرہ سے تیس منٹ بعد منہ دھو لیں۔

ٹماٹر

    داغ دھبے اور دانوں کا خاتمہ کرنے کےلئے اُن پر ٹماٹر کے سلائس یا ٹماٹر کا پیسٹ دس سے پندرہ منٹ کےلئے لگائیں اور پھر دھو لیں۔ یہ ٹوٹکہ تب تک جاری رکھیں جب تک چہرہ صاف و شفاف نہیں ہو جاتا۔

پودینہ

    تازہ پودینے کا رس بھی داغ دھبے اور دانوں کےلئے بہترین سمجھا جاتا ہے۔ متاثرہ حصوں پر کچھ دیر لگا کر دھو لیں۔

احتیاطی تدابیر

میک اپ کا انتخاب

    ایسا میک اپ استعمال کریں جو آئل فری ہو اور سونے سے پہلے میک اپ ضرور صاف کریں۔

چہرہ صاف رکھیں

    اپنا چہرہ صاف رکھیں۔ دن میں کم از کم دو بار منہ دھوئیں تاکہ گرد، چکنائی اور مردہ خلیے صاف ہو جائیں۔ میڈیکیٹڈ صابن کی بجائے میلڈ صابن استعمال کریں۔

تکیے کا کور اور تولیہ بدلنا

    تکیے کا کور اور تولیہ اگر گندا ہو تو یہ بھی داغ دھبوں اور دانوں کا باعث بنتے ہیں اس لئے ان کی صفائی  بھی بے حد ضروری ہے۔

غسل کرنا

    جیسے ہی اپنے کام کاج سے فارغ ہو کر گھر واپس آئیں غسل ضرور کریں۔ کیونکہ پسینہ جلد کی چکنائی کے ساتھ مل کر مسامات میں گندگی اور بیکٹریا بنانے کا باعث بنتا ہے۔

اپنے شیمپو کا جائزہ لیں

    ہم میں سے بہت کم لوگ اس بات سے آگاہ ہوں گے کہ شمپو بھی دانوں کا باعث بن سکتا ہے۔ شمپو اور کنڈشنر میں موجود خوشبو اور کیمیل سوزش کا باعث بنتے ہیں جس کی وجہ سے پیشانی، گال، گردن اور کمر پر دانے نکل آتے ہیں۔ اس لئے بہتر ہے کہ خوشبو کے بغیر شمپو کا انتخاب کریں اور اسے اچھی طرح بالوں سے نکالیں۔

ورزش کرنا

    دانوں کی ایک وجہ زہنی دبائو بھی ہے اور اس سے نجات کا بہترین ذریعہ ورزش ہے۔ ویسے بھی ورزش کرنے سے انسان فِٹ اور تندرست رہتا ہے۔

پانی

    جسم سے فاسد مادوں کے اخراج کےلئے زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں تا کہ آپ کا چہرہ تروتازہ نطر آئے۔

یاد رکھنے کی باتیں

دانوں کو ہاتھ سے نا چھوئیں

    دانوں کو ہاتھ سے چھوئیں نا اور نا ہی مسلیں ایسا کرنے سے جلد پر انفکشن ہو سکتا ہے۔

جنک فوڈ سے پرہیز

    چکنائی والی اور جنک فوڈ سے پرہیز کریں۔ اس کی بجائے پھل اور سبزیاں اپنی خوراک میں شامل کریں۔

دھوپ سے گریز کریں

    دھوپ میں جانے سے ہر ممکن پرہیز کریں کیونکہ سورج کی شعاعیں جلد کےلئے بہت نقصان دہ ہیں۔ جب بھی گھر سے باہر نکلیں سن سکرین لگا کر جائیں۔

وٹامن ای کا استعمال

    عام طور پر وٹامن ای کو جلد کےلئے اچھا سمجھا جاتا ہے لیکن اس کو براہراست چہرے پر لگانے سے گریز کریں۔

No comments